QR CodeQR Code

کابل، دفاع کے بعد داخلہ کے باہر بھی خودکش حملہ، 2 جاں بحق، 9 زخمی

6 Sep 2016 00:52

اسلام ٹائمز: پہلے وزارت دفاع کے سامنے دو خودکش حملے ہوئے جن میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 18 سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ تیسرا خودکش حملہ وزارت داخلہ کے باہر ہوا ہے، جس میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان دارالحکومت یکے بعد دیگرے تین خودکش حملوں سے گونج اٹھا۔ پہلے دو خودکش حملے افغان وزارت دفاع کے باہر ہوئے، جن میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 18 سے تجاوز کرچکی ہے۔ وزارت دفاع پر ہونے والے خودکش حملوں میں 25 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔ ان دو خودکش حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔ وزارت دفاع کو نشانہ بنائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی افغان وزارت داخلہ کے دفتر کے باہر بھی خودکش حملہ ہوا ہے، جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے باہر بم کا نشانہ بننے والوں میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 565482

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/565482/کابل-دفاع-کے-بعد-داخلہ-باہر-بھی-خودکش-حملہ-2-جاں-بحق-9-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org