0
Tuesday 6 Sep 2016 12:55

کوئی بھی جنگ اپنی عوام کے بغیر نہیں لڑی جا سکتی، یعقوب شہباز

کوئی بھی جنگ اپنی عوام کے بغیر نہیں لڑی جا سکتی، یعقوب شہباز
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن قوم میں ایک نئی امنگ پیدا کرتا ہے، یوم دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ کا سنہرا دن ہے، اس دن افواج پاکستان نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، اپنی قیمتی جانوں کا نزرانہ پیش کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے اپنے بیان محمد یعقوب شہباز نے کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے، ملک میں بسنے والے تمام طبقات کا فرض بنتا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کیلئے تیار رہیں، ہمارا دشمن وطن عزیز کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم میدان عمل میں آئیں اور ملک کی ترقی و استحکام کیلئے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اندورنی اور بیرونی محاذ پر بے شمار خطرات کا سامنا ہے، اندورنی طور پر ہمیں دہشتگردی کا سامنا ہے، پرُامن اور خوشحال پاکستان کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم باشعور ہونے کا ثبوت دیں، قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے فرقہ بندی اور قوم پرستی کے عفریت سے نجات حاصل کریں، یہ حقیقت ہے کہ کوئی بھی جنگ اپنی عوام کے بغیر نہیں لڑی جا سکتی۔
خبر کا کوڈ : 565568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش