0
Tuesday 6 Sep 2016 16:47

جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام فیصل آباد میں الطاف حسین اور بنگلہ دیش کیخلاف احتجاجی مظاہرے

جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام فیصل آباد میں الطاف حسین اور بنگلہ دیش کیخلاف احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما میر قاسم علی کو 45 سال بعد جنگی جرائم کے تحت نام نہاد ٹربیونل کے فیصلہ کی روشنی میں پھانسی دینے کے ظالمانہ اقدام کے خلاف چنیوٹ بازار سے چوک گھنٹہ گھر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر اور یوتھ ونگ کے ضلعی صدر رانا عدنان نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بنگلہ دیش اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان بنگلہ دیش کے سفارت خانے کو بند کر کے اس کے سفیر کو ملک بدر کرے، بنگلہ دیش میں میر قاسم علی کو پاکستان سے محبت کے جرم میں سزائے موت دینا انتہائی افسوس ناک ہے، حسینہ واجد بھارتی ایما پر اسلامی قیادت کا قتل عام کر رہی ہے۔ دوسری جماعت اسلامی یوتھ ونگ سمندری نے الطاف حسین کی مخالفت میں پاکستان زندہ باد کے عنوان سے ریلی نکالی، جس کی قیادت چوہدری محمد انور، سٹی صدر عدنان سعید وڑائچ اور تحصیل صدر عثمان نے کی۔ ریلی میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر رانا عدنان سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قائدین نے اپنے خطاب میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث اور پاکستان کے خلاف نعرے لگوانے والے الطاف حسین کو ملک میں لا کر سخت سزا دی جائے، ملک دشمن عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 565641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش