QR CodeQR Code

بھارت کے ساتھ 1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے، شہباز شریف

6 Sep 2016 17:09

اسلام ٹائمز: یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ 1965 میں پاک افواج نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان مسلم لیگ نواز حکومت نے 1998ء میں ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور اب وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور میں یوم دفاع کی مناسبت سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1965 میں پاک افواج نے وطن عزیز کے دفاع کے لئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا پاک افواج آج بھی دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بہادری کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ 1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے، پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج بھی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، وطن عزیز کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاک افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادری کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز حکومت نے 1998ء میں ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور اب وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ نواز پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنائے گی۔


خبر کا کوڈ: 565647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/565647/بھارت-کے-ساتھ-1965-کی-جنگ-پاکستان-دفاعی-تاریخ-کا-روشن-باب-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org