0
Tuesday 6 Sep 2016 17:58

پاکستان اور اسلام سے محبت کے جرم میں انڈیا کی ایجنٹ حسینہ واجد پھانسیاں لگا رہی ہے، میاں آصف اخوانی

پاکستان اور اسلام سے محبت کے جرم میں انڈیا کی ایجنٹ حسینہ واجد پھانسیاں لگا رہی ہے، میاں آصف اخوانی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 6 ستمبر تا 11 ستمبر ہفتہ دفاع پاکستان منائے گی۔ جس میں افواج پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور افواج پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے قربانیوں سے نئی نسل کو آگا ہ کرنے کیلئے ملتان شہر کے مختلف مقامات پر 10 عوامی کیمپس لگائے جائیں گے۔ ملک کو نظریہ کی بنیاد پر قائم رکھا جا سکتا ہے۔ 1965ء میں پوری قوم اور حکمران ایک نظریہ پاکستان پر قائم تھے تو اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن بھارت کو ناکوں چنے چپوائے مگر 1971ء میں جب قوم علاقائیت، لسانیت کا شکار ہوئی تو ملک دولخت ہو گیا۔ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا قصور یہ ہے کہ 1971ء میں پاکستان کی سالمیت اور دفاع کیلئے پاک افواج کے شانہ بشانہ جنگ میں حصہ لیا۔ پاکستان اور اسلام سے محبت کے جرم میں انڈیا کی ایجنٹ حسینہ واجد اُن کو پھانسیاں لگا رہی ہے مگر ہمارے بے حس حکمرانوں نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، ضلعی نائب امیر صہیب عمار صدیقی، جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآرڈی نیٹر کنور محمد صدیق، عبدالرحمن حیدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ دفاع پاکستان کا آغاز 6 ستمبر کو عام خاص باغ دولت گیٹ پر دفاع پاکستان کیمپس سے ہوگا۔ سیمینارز اور جے یو آئی یوتھ کے تحت مختلف پروگرامات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے اقتدار کیلئے پاکستان کے خلاف نعرے لگانے اور ہرزہ سرائی کرنے والوں پر غداری کا مقدمہ چلانے اور سزا دینے کی بجائے اُنہیں پروٹوکول دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کی جنگ لڑنے والے پھانسیوں کے پھندے پر جھول رہے ہیں جس سے نوجوان نسل کو یہ پیغام مل رہا ہے کہ ملک کے دفاع کی جنگ لڑنے کی غلطی نہ کرنا۔
خبر کا کوڈ : 565658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش