QR CodeQR Code

وزیراعظم کیخلاف ریفرنسز میں کوئی صداقت نہیں، دانیال عزیز

6 Sep 2016 21:59

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کیخلاف ریفرنسز کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے حقائق دیکھے جائیں اور اسپیکر ایاز صادق کو بلاوجہ جانبدار اور متازع نہ کہا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف ریفرنسز میں کوئی صداقت نہیں، عمران خان لال پیلے ہوتے رہیں، ریفرنسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ لیگی رہنماوں نے اسپیکر ایاز صادق کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو سیاسی بونا قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق، نون لیگ کے رہنماء طلال چوہدری، دانیال اور بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں عمران خان پر اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری جیسے الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ لیگی رہنماوں نے نااہلی ریفرنسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا تو وہیں شیخ رشید کو بھی خوب رگڑا لگایا اور اسے سیاسی بونا قرار دیا۔ بیرسٹر ظفراللہ نے عمران خان کی آف شور کمپنی اور نیازی سروس کا بھی تذکرہ کیا اور بنی گالا پراپرٹی پر بار بار بیان بدلنے کا مرتکب قرار دیا۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کیخلاف ریفرنسز کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے حقائق دیکھے جائیں اور اسپیکر ایاز صادق کو بلاوجہ جانبدار اور متازع نہ کہا جائے۔


خبر کا کوڈ: 565702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/565702/وزیراعظم-کیخلاف-ریفرنسز-میں-کوئی-صداقت-نہیں-دانیال-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org