QR CodeQR Code

پاکستان اسلام کے نام پہ قائم ہوا، سیکولر سٹیٹ نہیں بننے دیں گے، پیر سرور حسین بخاری

7 Sep 2016 17:03

اسلام ٹائمز: جامعہ بارویہ نذیر ٹاؤن بھکر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول ﷲﷺ جنوبی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ مملکت خداداد کو نفرتوں کی آگ میں جھونکنے والے ملک کے دشمن ہیں، علمائے کرام اور مشائخ عظام اپنی دینی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے میدان میں آئیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول ﷲﷺ جنوبی پنجاب کے امیر سرور حسین بخاری نے بھکر میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکولر سٹیٹ نہیں بننے دیں گے۔ بھکر میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول ﷲﷺ جنوبی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ یہ ملک نفاذ اسلام کے وعدے پر بنایا گیا تھا، یہاں کوئی دوسرا نظام نہیں چل سکتا۔ جامعہ بارویہ نذیر ٹاؤن بھکر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول ﷲﷺ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کی محافظ ہے، مملکت خداداد کو نفرتوں کی آگ میں جھونکنے والے ملک کے دشمن ہیں، علمائے کرام اور مشائخ عظام اپنی دینی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے میدان میں آئیں۔


خبر کا کوڈ: 565893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/565893/پاکستان-اسلام-کے-نام-پہ-قائم-ہوا-سیکولر-سٹیٹ-نہیں-بننے-دیں-گے-پیر-سرور-حسین-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org