QR CodeQR Code

گومل یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی نتائج کا اعلان کردیا

7 Sep 2016 17:04

اسلام ٹائمز: بی ایس سی میں میونہ صدیق نے 443 نمبر لیکر پہلی، غزل کائنات نے 433 نمبر لیکر دوسری جبکہ بی اے میں زینب شاہ نے 400 نمبر لیکر پہلی جبکہ حامد حسین نے 397 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔


اسلام ٹائمز۔ گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان نے بی اے، بی ایس سی سال 2016ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ سٹی کیمپس میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے امتحانی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بی ایس سی میں میمونہ صدیق نے گرلز ڈگری کالج نمبر ایک سے 443 نمبر حاصل کرکے پہلی، غزل کائنات دختر نیاز محمد نے 433 نمبرز لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح بی اے میں زینب شاہ نے چار سو نمبرز حاصل کرکے پہلی اور حامد حسین ولد رحمت حسین شاہ نے 397 نمبرز حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق نے بتایا کہ ہمارے پاس جنوبی وزیرستان اور دور دراز کے امتحانی مراکز موجود تھے۔ تاہم شبانہ روز محنت سے انتہائی کم وقت میں نتائج کو فراہم کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلر کے اصلاحاتی ایجنڈا کے اثرات دیگر شعبوں کی طرح امتحانی شعبہ پہ بھی نظر آتے ہیں۔ نقل کا خاتمہ بنیادی ترجیحات میں شامل ہے، گرچہ ہم یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ ہم نے سو فیصد نقل کو ختم کردیا ہے تاہم ننانوے فیصد نقل کا خاتمہ کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 565937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/565937/گومل-یونیورسٹی-نے-بی-اے-ایس-سی-نتائج-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org