0
Wednesday 7 Sep 2016 16:57

ملتان، شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے زیراہتمام تحفظ عزاداری کانفرنس 11 ستمبر کو ہوگی

ملتان، شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے زیراہتمام تحفظ عزاداری کانفرنس 11 ستمبر کو ہوگی
اسلام ٹائمز۔ ماہ محرم الحرام سے قبل پنجاب کے اہم شہروں میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیراہتمام ''تحفظ عزاداری کانفرنس''منعقد ہو رہی ہیں، اس حوالے سے 11ستمبر کو دربار حضرت شاہ شمس تبریزی سبزواری پر کانفرنس منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں خصوصی طور پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی شرکت کریں گے، اس کے علاوہ کانفرنس میں مرکزی رہنماعلامہ سید محمد تقی نقوی، صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدرسبزواری، وفاق علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا اختر حسین نسیم، مولانا موسی رضا جسکانی، مخدوم زاہد حسین شمسی، مخدوم طارق عباس شمسی، مولانا غلام قمبر عسکری، مزین عباس چاون، ذاکر ناصر عباس نوتک اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 565953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش