0
Wednesday 7 Sep 2016 18:38

محکمہ داخلہ پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کردی

محکمہ داخلہ پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کردی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ عید کے موقع پر سکیورٹی کیلئے خصوصی پلان تیار کئے جائیں، خاص طور پر حساس مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی گارڈز تعینات کئے جائیں۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر مذہبی اور سیاسی شخصیات کی سیکورٹی بھی اپ ڈیٹ کی جائے، تھانے کی سطح پر امن کمیٹیوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 565976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش