0
Wednesday 7 Sep 2016 22:49

پاکستانی نژاد عابد قریشی پہلے وفاقی امریکی مسلم جج نامزد

پاکستانی نژاد عابد قریشی پہلے وفاقی امریکی مسلم جج نامزد
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد امریکی مسلمان عابد قریشی کو وفاقی جج نامزد کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاقی جج کے لئے ایک مسلمان کو نامزد کیا ہے۔ سینیٹ کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد عابد قریشی ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں وفاقی جج کے فرائض انجام دیں گے۔ اس موقع پر امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ عابد قریشی کو نامزد کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے، انہیں یقین ہے کہ وہ دیانت داری اور انصاف کے لئے  ثابت قدمی کے ساتھ امریکی عوام کی خدمت کریں گے۔

امریکا میں مسلم وکلا نے عابد قریشی کی نامزدگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اوباما کی جانب سے ملک کی عدلیہ میں خدمات سرانجام دینے کے لیے ہر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ذہین اور پیشہ ور افراد کے انتخاب کا عمل قابل تعریف ہے۔ واضح رہے کہ عابد قریشی پاکستان میں پیدا ہوئے تھے، تاہم بعد میں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کی۔
خبر کا کوڈ : 566023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش