0
Wednesday 7 Sep 2016 23:15

گلگت، 15سے زائد اشتہاری ملزموں کی گرفتاری پر انسپکٹر ظہور کو انعام سے نوازا گیا

گلگت، 15سے زائد اشتہاری ملزموں کی گرفتاری پر انسپکٹر ظہور کو انعام سے نوازا گیا
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی، جعفراللہ خان نے انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب 15سے زائد اشتہاری ملزموں کی گرفتاری پر، ایس ایچ او سٹی تھانہ گلگت انسپکٹر ظہور احمد کو تعریفی لیٹر اور پچاس ہزار کیش انعام سے نوازا۔ ڈپٹی اسپیکر چیمبر میں منعقدہ تقریب میں، جعفراللہ خان ڈپٹی اسپیکر جی بی ایل اے نے پولیس آفیسر ظہور احمد کی غیر معمولی پرفارمنس بالخصوص گزشتہ دنوں 5 لاکھ سر کی قیمت والے 2 اشتہاری ملزمان اکرام اللہ اور شیخ عالمگیر کی گرفتاری اور ایمرجنسی صورت حال میں بھی عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ انسپکٹر ظہور احمد جیسے پولیس آفیسر پر پوری قوم کو فخر ہے، گلگت بلتستان کی پولیس اگر مزید محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت جاری رکھے، تو یہ ملک کی سب سے بہترین سکیورٹی فورس کا اعزاز حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں قیام امن کو یقینی بنانے میں جی بی پولیس کا کردار قابل تعریف ہے۔
خبر کا کوڈ : 566034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش