QR CodeQR Code

پاک فوج آج بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتی ہے، شورکوٹ میں عبداللہ گل کا کانفرنس سے خطاب

8 Sep 2016 12:24

اسلام ٹائمز: یوم دفاع کے سلسلے میں شورکوٹ میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایم پی اے خالد غنی چودھری، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیف سائنٹسٹ سراج الدین عرفی، احمد رضا قرانی صدر نیشنل ایگرکلچرل یوتھ کمیشن، کرنل (ر) زاہد ہاشمی کے علاوہ وکلاء اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام یوم دفاع کے سلسلے میں بکر منڈی گراؤنڈ شورکوٹ میں کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت جنرل (ر) حمید گل کے صاحبزادے عبد اللہ گل نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے خالد غنی چودھری تھے، جبکہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیف سائنٹسٹ سراج الدین عرفی، احمد رضا قرانی صدر نیشنل ایگرکلچرل یوتھ کمیشن، کرنل (ر) زاہد ہاشمی کے علاوہ وکلاء اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ گل نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے 1965ء کی جنگ میں دی جانے والی قربانیاں مثال بن چکی ہیں، ہمارے جوان آج بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔ تقریب میں طلباء نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے، جبکہ تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 566118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566118/پاک-فوج-آج-بھی-اینٹ-کا-جواب-پتھر-سے-دینا-جانتی-ہے-شورکوٹ-میں-عبداللہ-گل-کانفرنس-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org