QR CodeQR Code

پشاور، پولیس وین کے قریب بم دھماکہ، 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

8 Sep 2016 12:50

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کے مطابق ریپڈ ریسپانس فورس کی وین معمول کے گشت پر تھی کہ ورسک روڈ کے علاقے دارمنگی میں دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم دھماکے کا نشانہ بنی، زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت خیبر پختونخوا میں ورسک روڈ کے علاقے دارمنگی میں پولیس کی ریپیڈ ریسپانس وین کو سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، جن میں دو اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکا سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا، جس سے پولیس موبائل کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ہر آنے جانے والے شخص کی تلاشی لی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 566159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566159/پشاور-پولیس-وین-کے-قریب-بم-دھماکہ-5-اہلکاروں-سمیت-8-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org