QR CodeQR Code

حجاج کرام کی واپسی 17 ستمبر سے شروع ہوگی، انتظامات مکمل

8 Sep 2016 17:11

اسلام ٹائمز: اجلاس میں حجاج کرام کی واپسی کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایئرپورٹ منیجر طاہر سکندر نے کہا کہ امسال حجاج کرام کی واپسی 17 ستمبرسے شروع ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پوسٹ حج آپریشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور میں ایئرپورٹ منیجر طاہر سکندر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائم قام ڈائریکٹر حج، چیف سکیورٹی آفیسر باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ شاد نواز خٹک، سینئر جائنٹ ڈائریکٹر سید لطیف الحق، انٹی نارکاٹیکس، ایئرلائنز سمیت تمام متعلقہ ایجنسیوں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں حجاج کرام کی واپسی کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایئرپورٹ منیجر طاہر سکندر نے کہا کہ امسال حجاج کرام کی واپسی 17 ستمبرسے شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 63 پروازوں کے ذریعے 20569 حجاج کرام کو پشاور ایئرپورٹ لاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی طرح امسال بھی تمام پروازوں کا شیڈول دن کے وقت رکھا گیا ہے اور رات کو کوئی پرواز نہیں رکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ میں توسیع کا کام جاری ہے تاہم عوام الناس سے گذارش کی جاتی ہے کہ حجاج کرام کو لینے کیلئے صرف ایک گاڑی و ایک فرد آیا کریں تاکہ دیگر مسافر و ںاور عوام الناس کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 566217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566217/حجاج-کرام-کی-واپسی-17-ستمبر-سے-شروع-ہوگی-انتظامات-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org