0
Thursday 8 Sep 2016 20:45

فاٹا کو فی الفور خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے، فاٹا پولیٹیکل الائنس

فاٹا کو فی الفور خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے، فاٹا پولیٹیکل الائنس
اسلام ٹائمز۔ فاٹا سیاسی اتحاد نے قبائلی علاقوں سے ایف سی آر کے خاتمے اور قبائلی خطے کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔ فاٹا پولیٹیکل الائنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فاٹا کے نوجوانوں کو تعلیم اور دیگر سہولیات پہنچانے اور انہیں معاشرے کے دیگر نوجوانوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے فاٹا کو فی الفور خیبر پختونخوا میں ضم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں سیاسی اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہاعلٰی عدالتوں تک رسائی اور بنیادی سہولیات کا حصول فاٹا کے عوام کا بنیادی حق ہے، جنہیں ایف سی آر کے ذریعے یرغمال بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر فاٹا سیاسی اتحاد کے صدر نثار مہمند، پی ٹی آئی باڑہ کے اقبال آفریدی اور جماعت اسلامی کے زرنور آفریدی و دیگر رہنما موجود تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام کو بندوبستی علاقوں کی طرح بنیادی سہولیات فراہم کئے جائیں، ایف سی آر کے ظالمانہ قانون کو ختم کرنے سمیت ملک کی اعلٰی عدالتوں تک لوگوں کی رسائی ممکن بنائی جائے اور قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے مطالبات پورے ہونے اور اپنے حقوق کے حصول تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 566250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش