QR CodeQR Code

صوابی، رکن صوبائی اسمبلی کے حجرے پر دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی

8 Sep 2016 23:27

اسلام ٹائمز: خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کے رکن حاجی شیراز کے حجرے پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا گیا جب حجرے میں ان کا چھوٹا بھائی ایک مہمان کے ساتھ موجود تھا، دھماکے میں دونوں زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ صوابی کے علاقے ٹوپی میں صوبائی اسمبلی کے رکن کے حجرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے، تاہم اس حملے میں مسلم لیگ نواز کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی شیراز خان محفوظ رہے ہیں، جبکہ ان کا چھوٹا بھائی اور ایک مہمان زخمی ہوئے ہیں۔ دستی بم حملہ اس وقت کیا گیا جب حاجی شیراز خان کا چھوٹا بھائی اپنے ایک مہمان کے ساتھ حجرے میں موجود تھا۔ دستی بم حملے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے مسلم لیگ نواز کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی شیراز خان کے حجرے پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا۔ دستی بم حملے میں حاجی شیراز خان کا بھائی اور اس کا ایک مہمان زخمی ہوا ہے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف بم حملے کے بعد پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے جائے دھماکہ پر پہنچ گئے ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 566252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566252/صوابی-رکن-صوبائی-اسمبلی-کے-حجرے-پر-دستی-بم-حملہ-2-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org