0
Thursday 8 Sep 2016 22:52

پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمارے کارکنوں کو حقیقی کے غنڈوں سے پٹوایا، فاروق ستار

پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمارے کارکنوں کو حقیقی کے غنڈوں سے پٹوایا، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 250 کے انتخابات میں بھی کارکنوں پر تشدد ہوا اور پی ایس 127 میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمارے کارکنوں کو حقیقی کے غنڈوں سے پٹوایا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج کے انتخابات کو ریفرنڈم قرار دیا تھا ہم نے فوج کی سکیورٹی میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن سکیورٹی کی صورتحال افسوسناک رہی اور ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، ایک ڈی ایس پی نے مجھے بتایا کہ حقیقی کے کارکنوں سے ڈنڈے برآمد ہوئے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمارے کارکنوں کو حقیقی کے غنڈوں سے پٹوایا لیکن ہمارے عزم اور اعتماد میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ رینجرز پی ایس 127 میں 9 بجے کے بعد کیوں آئی، پہلے کیوں نہ آئی کیونکہ پی ایس 127 راؤ انوار کا علاقہ ہے اور بات سمجھنی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس الیکشن سے ہم نے یہ سیکھا ہے کہ آئندہ کسی بھی انتخاب میں حصہ لینے سے پہلے تیاری کرنی ضروری ہے، آئندہ انتخابات سے پہلے عوام سے بھرپور رابطے میں رہیں گے اور بھرپور طریقے سے مہم چلائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 566262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش