QR CodeQR Code

رانا ثناءاللہ کے قریبی ساتھی کے گھر چھاپہ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

8 Sep 2016 23:25

اسلام ٹائمز: سکیورٹی اداروں نے فیصل آباد میں کینال روڈ پر کومبنگ آپریشن کے دوران وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھیوں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا، جس میں مسلم لیگ (ن) لیگ کے رہنما اشفاق چاچو کے گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کینال روڈ فیصل آباد پر سکیورٹی اداروں نے کومبنگ آپریشن کیا، جس میں (ن) لیگ کے رہنما اشفاق چاچو کے گھر سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے فیصل آباد میں کینال روڈ پر کومبنگ آپریشن کیا، اس دوران وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھیوں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا، جس میں مسلم لیگ (ن) لیگ کے رہنما اشفاق چاچو کے گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران معروف صنعت کار کے گھر سے بھی اسلحہ اور گاڑیاں قبضے میں لی گئی، تاہم آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 566263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566263/رانا-ثناءاللہ-کے-قریبی-ساتھی-گھر-چھاپہ-بھاری-تعداد-میں-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org