QR CodeQR Code

سینیٹر تاج حیدر نے سانحہ کوئٹہ پر وزیرداخلہ سے استعفے لینے کا مطالبہ کر دیا

8 Sep 2016 23:38

اسلام ٹائمز: سینیٹ میں دلائو نوٹس پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات اتنے خراب ہیں کہ اب کوئی ملک ہمیں ویزہ بھی نہیں دیتا۔ ملک میں میلے اور عرس بھی مذہبی انتہا پسندی کے باعث ختم ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے سانحہ کوئٹہ پر وزیرداخلہ سے استعفے لینے کا مطالبہ کر دیا۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ نیپرا، پیپرا، اوگرا اور پی ٹی اے سمیت تمام اتھارٹیز کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت لانے کی تجویز ہے۔ سینٹ اجلاس کے دوران سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ بہت سے دہشت گرد حملوں کی اطلاع پیشگی مل جاتی ہے اس کے باوجود دھماکے ہوتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ کوئٹہ پر وزیرداخلہ چوہدری نثار سے استعفے لیں اور سانحے کی شفاف انکوائری کروائیں۔ ملک میں کھیلوں کے زوال پر پیش کیے گئے توجہ دلائو نوٹس پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات اتنے خراب ہیں کہ اب کوئی ملک ہمیں ویزہ بھی نہیں دیتا۔ ملک میں میلے اور عرس بھی مذہبی انتہا پسندی کے باعث ختم ہو گئے ہیں۔ جب تک کھیلوں اور کھلاڑیوں پر پیسہ خرچ نہیں ہو گا ملک میں کھیلوں کا فروغ ممکن نہیں۔ کوئی بھی محکمہ کھلاڑیوں کو نوکری دینے کے لیے تیار نہیں۔ ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کو وزارت بین الصوبائی رابطہ سے منسلک کرنے کی تجویز ہے جس کے بعد کونسل کا باضابطہ سیکرٹریٹ قائم ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 566264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566264/سینیٹر-تاج-حیدر-نے-سانحہ-کوئٹہ-پر-وزیرداخلہ-سے-استعفے-لینے-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org