0
Thursday 8 Sep 2016 23:50

شیخ مجیب الرحمان کو وزیراعظم بننے دیا جاتا تو پاکستان متحد رہ سکتا تھا، سراج الحق

شیخ مجیب الرحمان کو وزیراعظم بننے دیا جاتا تو پاکستان متحد رہ سکتا تھا، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسی دئیے جانے کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیا۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ تاریخ حسینہ واجد کو قاتلہ کے نام سے یاد رکھے گی، حکومت مودی کو آموں کی پیٹیاں اور عوام کو لاٹھیاں اور ٹیکسز تحفے میں دے رہی ہے۔ اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ بنگلہ دیش میں جاری پھانسیوں کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کیا جائے تاہم انہیں جواب دیا گیا کہ وہ خود عدالت سے رجوع کر لیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ متحدہ پاکستان کو انیس سو اکہتر میں سازش کے تحت دولخت کیا گیا اگر شیخ مجیب الرحمن کو وزیراعظم بننے دیا جاتا تو پاکستان متحد رہ سکتا تھا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کےلئے بھجوائے گئے وفود میں بھی نظرانداز کردیا جبکہ موجودہ حکومت امن و امان اور معیشت سمیت دیگر امور کو بہتر بنانے میں ناکام ہو چکی ہے، ایک سال میں سات ارب ڈالر کا قرض لیا گیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیاں بنانے والے بتائیں کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا؟، انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو خبردار کیا کہ اگر مسلمانوں پر مظالم بند نہ کئے تو ہندوستان میں ایک اور پاکستان بن جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے انتیس ستمبر کو فیصل آباد میں جلسے کا اعلان بھی کیا۔ دھرنے کے موقع پر سیکیورٹی کا سخت انتظامات کیا گیا تھا جبکہ نادرا چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 566266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش