0
Thursday 8 Sep 2016 23:59

نیب نے راجا پرویز اشرف اور شرجیل میمن کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

نیب نے راجا پرویز اشرف اور شرجیل میمن کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ نیب نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔ سابق آئی جی سندھ کیخلاف بھی تحقیقات ہوں گی۔ چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیر پانی و بجلی راجہ پرویزاشرف اور سابق سیکرٹری شاہد رفیع کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، نیب اعلامیہ کے مطابق راجہ پرویز اشرف اور شاہد رفیع نے قومی خزانہ کو 50 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ اجلاس میں سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی، شرجیل میمن اور دیگر افسران پر قومی خزانہ کو 3 ارب 27 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان علی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ سابق چیئرپرسن بی آئی ایس پی فرزانہ راجہ کے قومی خزانہ کو 2 ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے پر تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر افسران کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال سے 1 ارب 20 کروڑ کا نقصان پہنچانے کے الزام کی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سندھ کے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عبدالستار کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ نیب بورڈ نے نیلم جہلم منصوبہ کی ٹنل بورنگ مشین کی انکوائری بند کرنے جبکہ فارما سیوٹیکل کمپنی کے محمد طفیل کی پلی بارگین کی بھی منظوری دی۔
خبر کا کوڈ : 566267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش