QR CodeQR Code

طالبان ترجمان کا افغانستان میں 5 غیرملکی فوجیوں کی ھلاکت کا دعویٰ

27 Feb 2011 15:51

اسلام ٹائمز:طالبان کے ترجمان کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع پنجوائی کے علاقے تالقان میں غیر ملکی افواج کے ایک اور ٹینک کو بھی بم سے اڑا دیا گیا ہے جس میں تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں


کابل:اسلام ٹائمز۔ ریڈیو تہران کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ٹیلی فون کے ذریعے دعویٰ کیا کہ آج صبح نو بجے افغانستان کے جنوبی صوبے فراہ کے ضلع خیر آباد کے مقام پر غیرملکی افواج کا ایک ٹینک بم سے اڑا دیا گیا۔ جس میں دو غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
طالبان کے ترجمان کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع پنجوائی کے علاقے تالقان میں غیر ملکی افواج کے ایک اور ٹینک کو بھی بم سے اڑا دیا گیا ہے جس میں تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قندھار کے علاقے میں غیر ملکی افواج کے لئے جاسوسی کرنے پر حضرت نام کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔
.



خبر کا کوڈ: 56628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/56628/طالبان-ترجمان-کا-افغانستان-میں-5-غیرملکی-فوجیوں-کی-ھلاکت-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org