QR CodeQR Code

کوئٹہ، سریاب کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن، 5 افراد سمیت 38 افغان گرفتار

9 Sep 2016 09:12

اسلام ٹائمز: سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات کو سکیورٹی فورسز اور پولیس نے سریاب کے علاقوں کلی سردہ، کلی کمالو، کلی بڑو میں کومبنگ آپریشن کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس کا سریاب کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن، پانچ  افراد سمیت 38 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات کو سکیورٹی فورسز اور پولیس نے سریاب کے علاقوں کلی سردہ، کلی کمالو، کلی بڑو میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا، جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 33 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 566284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566284/کوئٹہ-سریاب-کے-مختلف-علاقوں-میں-کومبنگ-ا-پریشن-5-افراد-سمیت-38-افغان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org