QR CodeQR Code

وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 10 دہشتگرد ہلاک، چار ٹھکانے تباہ

9 Sep 2016 10:14

اسلام ٹائمز: پاک فضائیہ نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں علی الصبح فضائی آپریشن کیا، جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے چار ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، زمینی آپریشن جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں افواج پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع ہے۔ آج علی الصبح پاک فضائیہ کے طیاروں نے وادی تیراہ میں فضائی آپریشن کرکے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک، جبکہ ان کے چار ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سکیورٹی ذرائع نے آپریشن کی تصدیق اور اس میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابی کی تفصیل بتائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔ واضح رہے کہ پاک افواج اس سے پہلے بھی اس علاقے میں بڑی کاروائیاں سرانجام دے چکی ہیں۔ وادی تیراہ سے کافی حد تک دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 566287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566287/وادی-تیراہ-میں-جیٹ-طیاروں-کی-بمباری-10-دہشتگرد-ہلاک-چار-ٹھکانے-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org