QR CodeQR Code

کراچی، تبت سینٹر کے قریب چور تالے توڑ کر 20 سے 25 دکانوں کو لوٹ کر فرار

9 Sep 2016 12:55

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ رات گئے 2 سے 3 ملزمان نے سینٹر کے چوکیدار کو رسی سے باندھا، اور کٹر کی مدد سے دکانوں کے تالے توڑے اور پھر واردات کی، تاہم چور کتنا سامان اور نقدی لوٹ کر لے گئے، یہ کہنا قبل از وقت ہے، دکانوں کے مالکان سے بات چیت کے بعد ہی نقصان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تبت سینٹر کے قریب پرائم سینٹر میں آٹو پارٹس کی دکانوں سے چور تالے توڑ کر سامان اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مرکزی اور تجارتی شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع تبت سینٹر کے قریب پرائم سینٹر میں آٹو پارٹس کی 20 سے 25 دکانوں کو رات گئے لوٹ لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دکانوں کے مالکان جب آج صبح اپنی دکانوں پر پہنچے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے، جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس کی نفری پہنچ گئی اور چوکیدار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ رات گئے 2 سے 3 ملزمان نے سینٹر کے چوکیدار کو رسی سے باندھا، اور کٹر کی مدد سے دکانوں کے تالے توڑے اور پھر واردات کی، تاہم چور کتنا سامان اور نقدی لوٹ کر لے گئے، یہ کہنا قبل از وقت ہے، دکانوں کے مالکان سے بات چیت کے بعد ہی نقصان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 566296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566296/کراچی-تبت-سینٹر-کے-قریب-چور-تالے-توڑ-کر-20-سے-25-دکانوں-کو-لوٹ-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org