QR CodeQR Code

پاک فوج کو کومبنگ آپریشن جاری، فیصل آباد میں مدرسہ فاروق اعظم پر چھاپہ، بھاری اسلحہ برآمد، 7 افراد گرفتار

9 Sep 2016 13:49

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق پاک آرمی اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے جھنگ روڈ پر واقع مدرسہ فاروق اعظم پر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور 7 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے مدرسہ فاروق اعظم کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مدرسے پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ اور 7 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک آرمی اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے جھنگ روڈ پر واقع مدرسہ فاروق اعظم پر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور 7 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے مدرسہ فاروق اعظم کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔ کومبنگ آپریشن کے دوران جھنگ روڈ پر پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا تھا۔ رینجرز نے اس سے قبل امین پور بازار اور کھرڑیانوالہ سے 4،4 دہشتگردوں کو حراست میں لیا تھا جبکہ سرگودھا روڈ سے بھی ایک سابق پروفیسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رینجرز نے فیصل آباد سپورٹس کمپلیکس سے 3 روز قبل ایک دہشتگرد شعبان کو گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی کے بعد حالیہ گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔ گزشتہ روز سکیورٹی اداروں نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے قریبی ساتھی کے ڈیرے پر بھی چھاپہ مار کر بھاری اسلحہ برآمد کر لیا تھا تاہم سکیورٹی اداروں نے راناثناء اللہ کے قریبی ساتھی کو حراست میں نہیں لیا۔


خبر کا کوڈ: 566301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566301/پاک-فوج-کو-کومبنگ-آپریشن-جاری-فیصل-آباد-میں-مدرسہ-فاروق-اعظم-پر-چھاپہ-بھاری-اسلحہ-برآمد-7-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org