0
Friday 9 Sep 2016 17:10

پی ایس 127 ضمنی الیکشن، شکست خوردہ ایم کیو ایم کا انتخابی نتائج چیلنج کرنیکا فیصلہ

پی ایس 127 ضمنی الیکشن، شکست خوردہ ایم کیو ایم کا انتخابی نتائج چیلنج کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے گزشہ روز پی ایس 127 ملیر میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے گزشہ روز سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان انتخابی نتائج کو الیکشن ٹربیونل اور عدالت عالیہ میں لے جائے گی، جس میں متحدہ کا کہنا ہے کہ حلقے کے مضافاتی علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر پیپلز پارٹی نے قبضہ کرکے کھل کر دھاندلی کی، جس کے تمام ثبوت جمع کر لئے گئے ہیں، اور سب الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 566318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش