0
Friday 9 Sep 2016 17:29

بلاول بھٹو کی پی ایس 127 ملیر سے منتخب ہونے والے غلام مرتضیٰ بلوچ کو مبارکباد

اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے عوام خصوصاً ضلع ملیر کے عوام کو مبارکباد دی ہے، جنہوں نے اپنا حق رائے دہی دوبارہ حاصل کیا ہے اور اس حق کو بلا کسی خوف و دباؤ کے استعمال کیا ہے۔ ملیر کے صوبائی حلقہ پی ایس 127 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام مرتضیٰ بلوچ کی کامیابی پر ان کو مبارکباد کے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے عوام نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ جمہوریت کے سچے پیروکار ہیں، ان کو جب بھی محفوظ، آزاد اور شفاف ماحول دیا گیا ہے، تو انہوں نے دیگر جماعتوں کے مقابلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑے پیمانے پر اولیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا تعلق معاشرے کے تمام طبقات اور پورے پاکستان سے ہے، حقیقت میں پیپلز پارٹی ملک کا ایک ایسا گلدستہ ہے، جو کہ تمام فیڈریشن اور تمام رنگ و نسل اور عقائد کے پھولوں کی مانند نمائندگی کرتی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ غیر جانبدار ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار کی کامیابی سے پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر برداشت اور عزت باہمی کے نئے سیاسی کلچر کی بنیاد رکھی ہے، امید ہے کہ دوسری سیاسی جماعتیں اس کی تقلید کریں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کا یہ خواب اور پلان تھا کہ کراچی شہر کے ٹریفک نظام کے حل کیلئے فلائی اوورز کا جال بچھایا جائے، پورٹ قاسم اتھارٹی، پاکستان اسٹیل ملز، پاکستان مشینری ٹول فیکٹری، عباسی شہید اسپتال، سندھ میڈیکل کالج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قائم کئے۔ انہوں نے کہا کہ 2002ء کی نئی حد بندی کے بعد پہلی بار حلقہ پی ایس 127 پر ہونے والے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے شہید عبداللہ مراد نے یہ سیٹ جیتی تھی، اور اب اس سیٹ پر دوبارہ کامیابی عوام اور پارٹی کی جانب سے شہید عبداللہ مراد کو خراج عقیدت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ کراچی کے ہر شہری کے گھر گھر جائیں اور انہیں یقین دلائیں کہ پیپلز پارٹی کراچی شہر میں مزید خوشحالی اور روزگار لانے کیلئے مزید میگا پراجیکٹس لائے گی۔ انہوں نے کراچی کے شہریوں پر بھی زور دیا کہ روشنیوں کے شہر کا عروج واپس لانے کیلئے مل کر کام کریں۔

اسلام ٹائمز:

خبر کا کوڈ : 566320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش