0
Saturday 10 Sep 2016 08:30

تربت یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کی تقریب رواں سال کے اختتام تک منعقد کی جائیگی، ڈاکٹر عبدالرزاق صابر

تربت یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کی تقریب رواں سال کے اختتام تک منعقد کی جائیگی، ڈاکٹر عبدالرزاق صابر
اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف تربت کے پہلے کانووکیشن کے انعقاد کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس وی سی آفس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی۔ کنٹرولر امتحانات تنویر احمد نے یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کے انعقاد کے سلسلے میں ہونے والی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے اجلاس کو آگاہی فراہم کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کانووکیشن کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، اور انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت کی پہلی سالانہ تقسیم اسناد کی پروقار تقریب رواں سال کے اختتام تک منعقد کرانے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے، جس میں یونیورسٹی کے سو سے زیادہ فارغ التحصیل گریجویٹس کو ڈگریاں اور پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈل دیئے جائیں گے۔ جس کے لئے انتظامات کو بہت جلد حتمی شکل دی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانووکیشن میں شرکت کرنے کے لئے یونیورسٹی سے فارغ التحصیل کامیاب طلباء و طالبات کی رجسٹریشن کا عمل عیدالاضحٰی کے فوراً بعد شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد بلوچ، ڈپٹی کنٹرولر چاکر حیدر، اسسٹنٹ کنٹرولر ندیم جان اور شاہد خالد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 566422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش