QR CodeQR Code

افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا اہلکاروں پرمقدمات

10 Sep 2016 07:33

اسلام ٹائمز: ایف آئی اے حکام کے مطابق اہلکار خیبرپختونخوا کے مختلف نادرا دفاتر میں تعینات ہیں جن کی گرفتاری کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد الیاس کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان باشندوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے ایک ہی روز میں نادرا کے 10 اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ ایف آئی اے نے جمعہ کو نادرا کے 10 اہلکاروں کیخلاف افغان باشندوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں مقدمات درج کرلئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اہلکار خیبرپختونخوا کے مختلف نادرا دفاتر میں تعینات ہیں جن کی گرفتاری کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد الیاس کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ خصوصی ٹیم ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمات کی تفصیل سے وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے نام جلد ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردئیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 566423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566423/افغانیوں-کو-شناختی-کارڈ-جاری-کرنے-پر-نادرا-اہلکاروں-پرمقدمات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org