QR CodeQR Code

سرگودہا، بیرون ملک فرار ہونیوالے اشتہاریوں کے ریڈ وارنٹس کے اجراء کا عمل تیز کرنیکا حکم

10 Sep 2016 15:14

اسلام ٹائمز: ضلع سرگودہا کے تمام ایس ایچ اوز کو ڈی پی او نے اجلاس کے دوران احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کی خصوصی مہم چلائی جائے، بالخصوص ہیڈ منی والے کیس بھی نمٹائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی پی او سرگودہا سہیل چوہدری نے ضلع کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے نئے اہداف کا تعین کرتے ہوئے ضلعی پولیس کو بیرون ملک فرار ہونیوالے اشتہاریوں کے ریڈ وارنٹس کے اجراء کا عمل تیز کرنا چاہیئے۔ ڈی پی او سہیل چوہدری نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کے اہم اجلاس کے دوران اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ عید سکیورٹی امور کا بھی جائزہ لیا۔ ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ جو اشتہاری ملک سے باہر جا چکے ہیں، ان کے ریڈ وارنٹس کا اجراء کے عمل کو تیز کریں، بالخصوص ہیڈ منی والے کیس بھی نمٹائے جائیں۔ ڈی پی او نے عیدالاضحٰی کے موقع پر اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کی خصوصی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔


خبر کا کوڈ: 566515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566515/سرگودہا-بیرون-ملک-فرار-ہونیوالے-اشتہاریوں-کے-ریڈ-وارنٹس-اجراء-کا-عمل-تیز-کرنیکا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org