0
Saturday 10 Sep 2016 15:48

ڈی آئی خان انتظامیہ نے عیدالاضحی کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا

ڈی آئی خان انتظامیہ نے عیدالاضحی کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان انتظامیہ نے عیدالاضحی کے موقع پر سکیورٹی کا خصوصی پلان جاری کردیا ہے۔ آر پی او شیر اکبر کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او لیفٹینٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی نے عیدالضحیٰ کے موقع پر سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی۔ ضلع بھر میں پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ ہوائی فائرنگ پر ممانعت ہوگی جس پر سختی سے عمل کیا جائیگا۔ ضلع ڈیرہ کو چھ سیکٹرز میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ ہر سیکٹر انچارج ڈی ایس پی ہوگا۔ عید الضحیٰ کے روز ضلع بھر میں سٹی کے ایریا میں 19، کینٹ میں 20، پہاڑ پور میں19، کلاچی میں 8، صدر میں 4 اور پروآ میں 12 مساجد و امام بارگاہوں میں عید نماز کے اوقات میں پولیس کی خصوصی نفریاں تعینات ہونگیں۔ قریشی موڑ پر واقع منڈی مویشیاں جو قریشی موڑ اور ٹانک اڈا پر بنائی گئی ہیں کی بھی خصوصی سکیورٹی ہوگی۔ اسی طرح دریا خان پل، کھتی، گلوٹی، چونڈا، سی آر بی سی پل، ہتھالہ، رمک، سڑہ گرہ، چشمہ بیراج اور سکندر میں سی آر بی سی چوک پر مشکوک افراد کی نگرانی کیلئے دس مقامات پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کردی گئی ہیں۔

پولیس نے ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے خصوصی پلان کو حتمی شکل دیدی ہے۔ امامیہ گیٹ، ریسکیو 15، مسلم بازار، چوگلہ اور مسگراں گیٹ سمیت چھ مقامات پر ٹریفک پولیس تعینات 24 گھنٹے تعینات رہیگی، شہر کے بازاروں میں چنگ چی رکشہ اور گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا، جبکہ بازاروں میں ون وے ہوگی۔ تاہم شہر کے رہائشیوں کا گاڑی کے ہمراہ داخلہ کھلا ہو، ڈی پی او یاسر آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر ڈیرہ پولیس اپنی جان پر کھیل کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کریگی قانون نافذ کرنے والے ادارے جاں فشانی کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 566521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش