QR CodeQR Code

ملک میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، وزیراعظم نواز شریف

10 Sep 2016 16:19

اسلام ٹائمز: سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق سے ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری ملک کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی اور اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری ملک کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی اور اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق سے ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے بجلی اورگیس کی قلت کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں، جس کیلئے توانائی کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، اور اس حوالے سے جاری منصوبوں سے نہ صرف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا، بلکہ منصوبوں کی تکمیل سے صارفین کو سستی بجلی بھی مہیا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جبکہ پاکستان چین اقتصادی راہداری ملک کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، اور اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری امن و امان کی صورتحال کی بہتری سے مستفید ہو رہی ہے، عالمی مالیاتی منڈیوں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے، اور ٹیکس محصولات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سے روز کے مواقع پیدا ہونگے، جبکہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور نرخوں میں کمی سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 566528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566528/ملک-میں-امن-امان-کی-صورتحال-نمایاں-بہتری-آئی-ہے-وزیراعظم-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org