0
Saturday 10 Sep 2016 16:55

راجن پور، سکیورٹی فورسز کا جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف آپریشن، 38 مفرور گرفتار

راجن پور، سکیورٹی فورسز کا جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف آپریشن، 38 مفرور گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب بلوچستان کے سنگم پر واقع راجن پور میں سکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ آپریشن کے دوران اب تک سکیورٹی فورسز نے 38 مفروروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ جن کے قبضے سے 36 کلو گرام دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فورسز نے چالیس خواتین اور بچوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ آپریشن میں ہیلی کاپٹرز سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی اور زمینی کارروائی کے دوران 38 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے بھی فائرنگ اور شیلنگ کی جا رہی ہے جب کہ دہشت گردوں کی جانب سے بھی اسلحہ اور گولہ بارود کا استعمال جاری ہے۔ واضح رہے کہ راجن پور میں دریائے سندھ کے کنارے اور دریا میں موجود جزیرے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے لیے جنت ہیں اور یہاں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 566529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش