0
Saturday 10 Sep 2016 18:53

الطاف حسین کیخلاف حکومتی ریفرنس پر برطانوی حکومت نے باضابطہ جواب دیدیا

الطاف حسین کیخلاف حکومتی ریفرنس پر برطانوی حکومت نے باضابطہ جواب دیدیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں 22 اگست کو ہونے والی ہنگامہ آرائی پر وفاقی حکومت کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف بھیجے گئے ریفرنس کا برطانوی حکومت نے باضابطہ جواب دے دیا ہے، جو وزارت داخلہ کو موصول ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف برطانیہ کو بھیجے گئے ریفرنس پر برطانوی حکومت نے باضابطہ جواب دے دیا ہے۔ برطانوی ہوم آفس کے اعلیٰ اہلکار کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کراچی میں 22 اگست کو پیش آنے والی صورتحال کی مذمت کی گئی ہے۔ مراسلے میں برطانوی ہوم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے ریفرنس کو میٹروپولیٹن پولیس کو بھجوا دیا گیا ہے، برطانوی پولیس پاکستان کی جانب سے دیئے گئے شواہد کا نہایت توجہ سے تجزیہ کرے گی، اور مزید شواہد کی ضرورت کی صورت میں پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

ہوم آفس کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں پولیس مکمل طور پر آزاد ہے اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھاتی ہے، کراچی 22 اگست کو پیش آنے واقعہ کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ کراچی میں 22 اگست کو الطاف حسین کی متنازعہ تقریر کے بعد ہونے ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد حکومت نے متحدہ بانی کے خلاف برطانوی حکومت کو ریفرنس بھیجا گیا، جس میں کراچی میں الطاف حسین کے خلاف درج مقدمے کی کاپی، میڈیا ہاؤس پر حملے کی تصاویر اور متنازعہ تقریر کا متن بھی بھجوایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 566564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش