0
Saturday 10 Sep 2016 22:48

کراچی کا مسئلہ جائز فنڈز کا نہ ملنا ہے، ارشد وہرہ

کراچی کا مسئلہ جائز فنڈز کا نہ ملنا ہے، ارشد وہرہ
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ کراچی شہر کا مسئلہ اسے جائز فنڈز نہ ملنا ہے، کراچی معاشی طور پر ذرخیز ہے اور دنیا کی نگاہیں اس پر لگی ہوئی ہیں۔ ڈی ایم سی وسطی کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کے چیکس کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کا بڑا مسئلہ جائز فنڈز کا نہ ملنا ہے، صوبائی فنانس کمیشن کے کام نہ کرنے سے مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کراچی کے لئے میگا پراجیکٹ ہیں، وفاق سے پیسہ نہیں سپورٹ چاہیئے، کراچی معاشی طور پر ذرخیز ہے دنیا کی نگاہیں کراچی پر ہیں۔ انہوں نے سی پیک منصوبے کو خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کراچی کے لئے منصوبوں کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کام شروع کررہا ہے نہ اس کے پاس کوئی پلان ہے۔ ارشد وہرہ نے عید کے بعد صفائی مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد صفائی کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 566599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش