0
Sunday 11 Sep 2016 09:16

قربانی کا بنیادی فلسفہ رضائے الٰہی کا حصول، سنت ابراہیمی کی پیروی اور اسوئہ رسول کی اطاعت ہے، حافظ رضوان کوثر

قربانی کا بنیادی فلسفہ رضائے الٰہی کا حصول، سنت ابراہیمی کی پیروی اور اسوئہ رسول کی اطاعت ہے، حافظ رضوان کوثر
اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ شعبہ علماء سرگودہا کے رہنما حافظ رضوان کوثر، شعبہ تبلیغ کے حافظ ثناء اﷲ ساجد اور میڈیا کوآرڈی نیٹر پروفیسر امجد علی رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کا بنیادی فلسفہ رضائے الٰہی کا حصول، سنت ابراہیمی کی پیروی اور اسوئہ رسول کی اطاعت ہے۔ سرگودہا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ تقویٰ اور پرہیز گاری کا بنیادی تقاضا یہی ہے کہ احکامات نبوی کی مکمل پیروی کی جائے، قربانی کا گوشت غربا، مساکین اور مستحقین میں تقسیم کرنے سے باہمی محبت، اخوت اور ہم آہنگی کے جذبوں کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنحضور صلی ﷲ علیہ و آلہ وسلم نے عمر بھر خود بھی قربانی کی اور تمام مسلمانوں کو بھی قربانی کرنیکا حکم دیا، یہی وجہ ہے کہ چودہ سو سال گزرنے کے باوجود امت مسلمہ اس سنت کو جوش و خروش اور دینی جذبے سے ادا کرتی ہے۔ جماعت الدعوۃ کی دینی و سماجی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندرون ملک و بیرون ہماری سرگرمیاں اس حقیقت کی شاید ہیں کہ یہ تنظیم ہر قسم کے گروہی و مسلکی تعصبات سے بالاتر ہو کر پوری ملت اسلامیہ کی خدمت کیلئے سرگرم ہے، ہم بلا امتیاز تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام ملک بھر میں فری ڈسپنسریاں، ایمبولینس سروس، تھرپارکر جیسے پسماندہ علاقہ میں واٹر پراجیکٹس کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 566643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش