QR CodeQR Code

عرب ممالک میں انقلاب کی لہر مسلم امہ کی بیداری کا ثبوت ہے،عامر عباس طوری

27 Feb 2011 23:06

اسلام ٹائمز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ حکومت کو مشرق وسطیٰ میں اسلامی بیداری کی کھلم کھلا حمایت کا اعلان کرنا چاہیے، مشرق وسطیٰ میں تبدیلی اسرائیل کے وجود پر سوالیہ نشان بن چکی ہے


کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔آئی ایس او کے مرکزی دپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے جدوجہد کرنا تمام مسلمانوں پر واجب ہے، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ مسلم امہ اب بیدار ہو رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب اس خطے سے عالمی استعمار کے ایجنٹ غائب ہو جائیں گے اور ان پر اپنی ہی زمین تنگ ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاونڈیشن بلوچستان کے ترجمان لیاقت دانش،اسلامی جمعیت طلبا بلوچستان کے ناظم صوبہ نورالدین اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کےمرکزی صدر ملک قاسم سے الگ الگ ملاقاتوں میں کیا۔ 
عامر عباس نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس سفارتکار نہیں ہے بلکہ سی آئی اے اور بلیک واٹر کا ایجنٹ ہے، اگر حکومت نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کیلئے کوئی اقدام اٹھایا تو ملک بھر میں تمام طلبہ تنظیمیں اس اقدام کے خلاف احتجاج کریں گی اور امریکی سفارتخانوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت کو زبانی جمع خرچ سے نکلنا ہو گا اور اس معاملے میں سنجیدہ اقدام اٹھانے ہونگے۔ عامر عباس طوری کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں امریکہ کا کتا بھی مرجائے تو وہ پاکستان میں جسے چاہیں اٹھا لیتے ہیں جبکہ تین پاکستانیوں کے قاتل کی رہائی کیلئے ایسے اقدامات کیا جا رہے ہیں جن ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اپنی منافقت اور دہرے معیار میں انتہا کو پہنچ چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 56668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/56668/عرب-ممالک-میں-انقلاب-کی-لہر-مسلم-امہ-بیداری-کا-ثبوت-ہے-عامر-عباس-طوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org