0
Sunday 11 Sep 2016 15:28

نوشہرہ، ایس ایس جی کے 35 جوانوں پر ٹریفک پولیس نے مقدمہ درج کرادیا

نوشہرہ، ایس ایس جی کے 35 جوانوں پر ٹریفک پولیس نے مقدمہ درج کرادیا
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ پولیس نے ٹریفک پولیس کی درخواست پر پاک فوج کے سپیشل یونٹ کے 33 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جنہوں نے گزشتہ روز موٹر وے پولیس کے چار اہلکاروں کو بے تحاشا تشدد کرکے پہلے زخمی کیا، پھر زبردستی اپنے ساتھ لے جاکر انہیں اٹک قلعہ میں بند کردیا۔ بارہ گھنٹے غیر قانونی طور پر اپنی حراست میں رکھنے کے بعد ٹریفک پولیس کے ان اہلکاروں کو رہائی نصیب ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق تیزرفتاری پر اہلکاروں نے ایس ایس جی کیپٹن کو چالان دیا۔ جس پر کیپٹن نے اٹک قلعہ میں کال کرکے کمک منگوائی اور آنے والے 33 جوانوں نے چاروں اہلکاروں کو چالان کرنے کے جرم میں سزا کا نشانہ بنایا۔ موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی جہاں بہادر کے مطابق 2 کار سواروں کو موٹر وے پولیس نے اوور اسپیڈ اور رانگ اوور ٹیکنگ کرنے پر روکا۔ سادہ لباس میں ملبوس دونوں افراد نےخود کو سکیورٹی عہدیدار بتایا۔ ٹریفک قوانین توڑنے پر ان کا چالان کیا گیا، جس کےبعد ایک سکیورٹی عہدیدار نے فون کال کرکے30 سے 40 سکیورٹی اہلکار بلا لیے، جو موٹر وے پولیس کے  4اہل کاروں کو اسلحہ کی نوک پر اپنے ساتھ لے گئے۔ جہاں چاروں اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد موٹروے پولیس نےاعلیٰ سطح پر رابطہ کرکے چاروں اہلکاروں کو بازیاب کرایا۔ موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی جہان بہادرکا کہنا سکیورٹی فورسز کے 33 اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 566765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش