0
Sunday 11 Sep 2016 21:28

بابائے قوم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لئے مثالی، پرامن اور لازوال جدوجہد کی، گورنر سندھ

بابائے قوم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لئے مثالی، پرامن اور لازوال جدوجہد کی، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بابائے قوم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لئے مثالی، پرامن اور لازوال جدوجہد کی جس کے باعث بر صغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ بانی پاکستان کی برسی کے موقع پر مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ایک مثالی رہنما تھے جنہوں نے اپنے مقصد کے حصول کے لئے دشمنوں کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے قیام کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو اپنی سیاسی بصیرت اور دور اندیشی سے عبور کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا دن ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کے عزم کی یاد دلاتا ہے کیونکہ بابائے قوم نے اپنی صحت کی پرواہ کئے بغیر قیام پاکستان کے بعد نوزائیدہ مملکت کے استحکام کے لئے مسلسل کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق ہم سب کو متحد ہو کر اور اپنے تمام اختلافات بھلا کر پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لئے دشمنوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا تاکہ ہم اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرسکیں۔
 
خبر کا کوڈ : 566824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش