QR CodeQR Code

حسن ابدال ہزارہ روڈ پر وین اور بس میں تصادم، 5 افراد، 6 زخمی

11 Sep 2016 21:34

اسلام ٹائمز: زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حسن ابدال ہزارہ روڈ پر وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حسن ابدال ہزارہ روڈ پر ہری پور جانے والی بس سامنے سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 566827

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566827/حسن-ابدال-ہزارہ-روڈ-پر-وین-اور-بس-میں-تصادم-5-افراد-6-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org