QR CodeQR Code

نواز شریف کی حکومت نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے ہیں، خورشید شاہ

11 Sep 2016 22:19

اسلام ٹائمز: سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ میگا کرپشن کا منصوبہ ہے، اسکی لاگت 22 سے 65 ارب روپے پر چلی گئی، اب نیلم پراجیکٹ میں بھی کھربوں کی کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں، وقت ہی بتائے گا کہ کس منصوبے میں کتنی کرپشن کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے ہیں، ان کو کسی کا کوئی خوف نہیں۔ سندھ کے ضلع سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ میگا کرپشن کا منصوبہ ہے، اس کی لاگت 22 سے 65 ارب روپے پر چلی گئی، اب نیلم پراجیکٹ میں بھی کھربوں کی کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں، وقت ہی بتائے گا کہ کس منصوبے میں کتنی کرپشن کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بھیک مانگ کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی جاتی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کی اپنی جماعت ہے، وہ اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سے رجوع کرنے کا مطلب اسلحہ اٹھانا یا بغاوت نہیں، پارلیمنٹ میں اسپیکر کے کردار کو اہمیت دینا ہوگی، چادر اور چار دیواری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میں نے کئی بار کہا کہ نواز لیگ کی آستینوں میں سانپ ہیں، لیکن ان کو کوئی بات سمجھ ہی نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ ملیر کی نشست پیپلز پارٹی کی ہی تھی اور ہے۔


خبر کا کوڈ: 566841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566841/نواز-شریف-کی-حکومت-نے-کرپشن-کے-عالمی-ریکارڈ-بنا-ڈالے-ہیں-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org