0
Monday 12 Sep 2016 08:42

داعش کو شکست دینا ترکی کی ذمے داری ہے اور شام میں جاری کارروائی اس مقصد کی جانب پہلا قدم ہے، طیب اردگان

داعش کو شکست دینا ترکی کی ذمے داری ہے اور شام میں جاری کارروائی اس مقصد کی جانب پہلا قدم ہے، طیب اردگان
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ داعش کو شکست دینا ترکی کی ذمے داری ہے اور شام میں جاری کارروائی اس مقصد کی جانب پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں داعش نامی اس تنظیم کو اس انداز میں ختم کرنا ضروری ہے کہ وہ ہمارے ملک کے اندر کارروائیوں کے قابل نہ رہے۔ انہوں نے کہا ترکی 15 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے زیادہ مضبوط، پرعزم اور زیادہ فعال ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ شام میں ترکی کی فوجی مداخلت کے بعد سے چھے ترکی فوجی مارے جا چکے ہیں، ترکی نے الزام عاید کیا ہے کہ وہ داعش کے راکٹ حملوں میں کام آئے تھے۔ صدر ایردوآن نے کہا ہے کہ فرات کی ڈھال آپریشن داعش کے خاتمے تک جاری رہے گا اور ترک سکیورٹی فورسز کے گرنے والے خون کا ایک قطرہ بھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ ترک فوج کے سربراہ نے بھی قومی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ شام میں داعش اور کرد جنگجوؤں کے خلاف آپریشن فرات کی ڈھال فیصلہ کن انداز میں جاری رہے گا۔ درایں اثناء ترکی کے شام کے شمالی علاقے میں فضائی حملوں میں داعش کے بیس جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 566890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش