0
Monday 12 Sep 2016 09:02

بانیٔ پاکستان کی برسی کے موقع پر ہماری بے حسی احسان فراموشی کا ثبوت ہے، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم

بانیٔ پاکستان کی برسی کے موقع پر ہماری بے حسی احسان فراموشی کا ثبوت ہے، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظریہ پاکستان کونسل سرگودھا ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے پاکستان ادب اکادمی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانیٔ پاکستان کی برسی کے موقع پر ہماری بے حسی، احسان فراموشی کا ثبوت ہے۔ سرگودہا میں بانی پاکستان کے یوم وفات کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین نظریہ پاکستان کونسل کا کہنا تھا کہ چھٹی منسوخ ہونے کی وجہ سے نسلِ نو کو بابائے قوم کا یومِ وفات بھی یاد نہیں ہے، سال بھر نگا رنگ تقاریب کا اہتمام کرنے والے بھی قومی ایام سے غافل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے سوئی ہوئی قوم کو بیدار کر کے آزادی سے ہم کنار کیا مگر آج ہم اُسی قائد کی یاد فراموش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 566893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش