QR CodeQR Code

پشاور میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

12 Sep 2016 10:43

اسلام ٹائمز: پشاور میں عیدالاضحٰی کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، عید پر استعمال ہونے والی سبزیوں میں ٹماٹر جو دو روز قبل تک 20 روپے کلو میں فروخت ہوتے تھے، اب 60 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحٰی کی آمد کے ساتھ ہی پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ 2 دن پہلے تک 20 روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر 60 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے ہیں۔ پشاور میں عید الاضحٰی کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، عید پر استعمال ہونے والی سبزیوں میں ٹماٹر جو دو روز قبل تک 20 روپے کلو میں فروخت ہوتے تھے، اب 60 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ ادرک جو کہ 150 روپے کلو میں فروخت ہوتی تھی، اب 280 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، 150 روپے کلو میں فروخت ہونے والا لہسن 250 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ دھنیا اور پودینہ کی قیمتوں میں بھی 2 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ضلعی حکومت کی جانب سے قائم پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی کہیں نظر نہیں آرہی ہیں، جبکہ سرکاری نرخ نامے کو بھی خاطر میں نہیں لایا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 566900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566900/پشاور-میں-سبزیوں-کی-قیمتیں-ا-سمان-کو-چھونے-لگیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org