QR CodeQR Code

فاروق ستار کا سی ٹی اسکین کلئیر قرار، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا

12 Sep 2016 17:41

اسلام ٹائمز: ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی کے مطابق فاروق ستار کو آرام کی اشد ضرورت ہے، اس لئے انہیں مزید 5 روز اسپتال میں ہی رکھا جائے گا، انہیں ظاہری طور پر خراشیں آئی ہیں، لیکن نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے وہ تھکاوٹ کا شکار تھے، جس کی وجہ سے انہیں نیند کی گولیاں دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا سی ٹی اسکین کلئیر قرار دیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹروں کے پینل نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی کے مطابق 12 رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم نے فاروق ستار کا مکمل معائنہ کیا، جبکہ سی ٹی اسکین اور بلڈ ٹیسٹ کلئیر آنے کے بعد انہیں وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم انہیں آرام کی اشد ضرورت ہے، اس لئے انہیں مزید 5 روز اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں فاروق ستار نے 4 سے 5 قلابازیاں کھائیں، اور انہیں ظاہری طور پر خراشیں آئی ہیں، لیکن نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے وہ تھکاوٹ کا شکار تھے، جس کی وجہ سے انہیں نیند کی گولیاں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار گذشتہ شب حیدرآباد سے کراچی آرہے تھے کہ نوری آباد کے قریب ان کی گاڑی الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں فاروق ستار اور ان کے 3 محافظ شدید زخمی ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 566916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566916/فاروق-ستار-کا-سی-ٹی-اسکین-کلئیر-قرار-ڈاکٹروں-نے-ا-رام-مشورہ-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org