QR CodeQR Code

موٹروے پولیس اہلکار پر پاک فوج کے جوانوں کے تشدد کی تحقیقات جاری

12 Sep 2016 21:49

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں اور موٹروے پولیس کے درمیان تنازع کی تحقیقات جاری ہیں، کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیںگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ موٹروے پولیس اور پاک فوج کے 2 افسران کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں اور موٹروے پولیس کے درمیان تنازع کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تمام تفصیلات و شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کیس میں قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایس ایس جی کے 33 جوانوں نے موٹروے پولیس کے چار اہلکاروں کو بے تحاشا تشدد کرکے پہلے زخمی کیا، پھر زبردستی اپنے ساتھ لے جاکر انہیں اٹک قلعہ میں بند کردیا تھا۔ بارہ گھنٹے غیر قانونی طور پر اپنی حراست میں رکھنے کے بعد ٹریفک پولیس کے ان اہلکاروں کو رہائی نصیب ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 566935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566935/موٹروے-پولیس-اہلکار-پر-پاک-فوج-کے-جوانوں-تشدد-کی-تحقیقات-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org