QR CodeQR Code

پاک فضائیہ کا عید الاضحیٰ کے بعد ملکی سطح پر جنگی مشقوں کا فیصلہ

12 Sep 2016 22:34

اسلام ٹائمز: مشقوں کے دوران پاک فضائیہ کے تمام سامان حرب کو حرکت میں لایا جائے گا، جبکہ تمام اسکوارڈن اور ریڈار سسٹم بھی متحرک ہوں گے، تمام فضائی اڈوں میں مصنوعی جنگی صورتحال پیدا کرکے افسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ جنگی طیاروں کو مختلف اہداف بھی دیئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ نے عید الاضحیٰ کے بعد ملکی سطح پر جنگی مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے ملکی سطح پر جنگی مشقوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ان مشقوں کا مقصد کسی بھی اندرونی اور بیرونی چیلنج سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی تیاری ہے۔ ان مشقوں کے دوران پاک فضائیہ کے تمام سامان حرب کو حرکت میں لایا جائے گا، جبکہ تمام اسکوارڈن اور ریڈار سسٹم بھی متحرک ہوں گے، تمام فضائی اڈوں میں مصنوعی جنگی صورتحال پیدا کرکے افسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ جنگی طیاروں کو مختلف اہداف بھی دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاک فضائیہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں بھی انتہائی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 566947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566947/پاک-فضائیہ-کا-عید-الاضحی-کے-بعد-ملکی-سطح-پر-جنگی-مشقوں-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org