0
Monday 12 Sep 2016 23:07

شیخ رشید نے طاہر القادری کا اہم پیغام عمران خان کو پہنچا دیا

شیخ رشید نے طاہر القادری کا اہم پیغام عمران خان کو پہنچا دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا اہم پیغام کپتان تک پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان سے نتھیا گلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں میں رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ شیخ رشید احمد نے طاہر القادری کا اہم پیغام کپتان تک پہنچایا اور رائے ونڈ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ کی احتجاجی حکمت عملی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 566949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش